اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر انرجی الیگزینڈرنواک نے فائننشل ٹائمز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی صورت ميں روس ایران کی مدد کرےگا۔ اس نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود روس ایران سے خام تیل کی خرید کا سلسلہ جاری رکھےگا۔ روسی انرجی کے وزير نے کہا کہ روس امریکہ کی یکطرفہ اقتصادی پابندیوں کو عالمی اقتصادی نظام کے لئے نقصان دہ قراردیتا ہے۔ روس اقوام متحدہ کی منظوری کے بغیر عائد پابندیوں کا پابند نہیں ہے۔
.......
/169